شاہد آفریدی کس قومی کرکٹر کی مخالفت میں میدان میں کود پڑے

مایہ ناز سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سپاٹ فکسنگ کے رجحان کی حوصلہ شکنی کےلئے اس میں ملوث کھلاڑیوں کو نشان عبرت بناکر ہی مثال قائم کی جا سکتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جب تک قوانین اور سزائیں سخت نہیں ہو ں گی ۔کرپشن نہیں رکے گی۔کھلاڑیوں کی سزا پوری ہونے کے بعد ان کی بحالی بھی ایک اہم وجہ ہے۔سلمان بٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سلمان بٹ کی واپسی ایک مایوس کن اقدام ہو گی۔ ان کو بحال نہ کرکے نشان عبرت بنایا جائے تاکہ لوگوں کو سبق ملے۔ انھوں نے کراچی کی حالت زار بہتر بنانے کےلئے بھی اقدامات کی ضرورت پرزور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں