پروفیسرکوغیراخلاقی تصاویراپ لوڈ کرنامہنگاپڑ گیا

جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسرفرحان کامرانی کوغیراخلاقی تصاویراپ لوڈ کرنے پرایف آئی ا ے سائبرکرائم نے گرفتارکیاتھاجس کے بعدجامعہ کراچی نے اسسٹنٹ پروفیسرکومعطل کردیاہے ۔نجی ٹی وی کے نمائندہ نے بتایاکہ جامعہ کراچی شعبہ نفسیات کے اسسٹنٹ پروفیسرفرحان کا مرانی پرالزام تھا

کہ انہوں نے ایک خاتون کی غیراخلاقی تصاویرسوشل میڈیاپراپ لوڈ کی تھیں۔جس کے بعدایف آئی آرلانچ ہوئی اورایف آئی
اے کے سائبرکرائم سیل نےان کوگرفتارکیاجس کے بعدجامعہ کراچی کوایک خط موصو ل ہواجس میں بتایاگیاکہ ان کے خلاف یہ ایف آئی آر ہے اوران کوگرفتارکیاگیاہےجس کے بعدجامعہ کراچی نے فوری طورپران کومعطل کردیاہے۔فرحان کامرانی جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات کے اسسٹنٹ پروفیسرہیں اورجن خاتون کی انہوں نے تصاویراپ لوڈ کیں وہ بھی اسی یونیورسٹی کی پروفیسرہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں