دو خطرناک خود کش حملے ہو گئے۔۔50افراد جاں بحق ۔۔تعداد بڑھنے کا خدشہ

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق میں دو خوفناک حملوں میں 50افراد ہلاک جبکہ 90کے قریب زخمی ہو گئے ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی عراق کے شہر ناصریہ میں یکے بعد دیگرے دو حملوں میں 50 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات آگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ناصریہ میں ایک ریسٹورنٹ کے قریب ایک خود کش حملہ ہوا جس میں چار ایرانی شہریوں سمیت کئی افراد ہلاک ہو گئے ۔ دوسرا حملہ ریسٹورنٹ کے نزدیک ہی واقعہ ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر ہوا ۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور مقامی ملیشیا حشط الشعبیہ کے یونیفارم پہنے ہوئے تھے۔جن کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ یہ ملکی سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں ۔ شدت پسند تنظیم داعش نے ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں