آذربائیجان میں اذان کی آواز کے ساتھ کھلنے والا پھول

  • باکو(آئی این پی)آذربائیجان میں اذان کی آواز کے ساتھ کھلنے والا پھول دریافت ہوا ،امریکی ٹی وی نے بھی اس کا اعتراف کرلیا۔آذربائیجان کے لڈر ٹی وی اور سی این این کے مطابق آذربائیجان میں پھولوں کے شوقین محمد رحیم ایلڈارووگزشتہ 15سالوں سے پھول پال رہے ہیں اور ان کے باغیچے میں طرح طرح کے پھول اور پودے موجود ہیں تاہم ایک پوداایسا بھی ہے جس پر کھلنے والے پیلے رنگ کے پھول کو اذان پھول یاعرب دنیا میں ورد الاذان کانام دیاگیا
  • کیونکہ یہ منفرد پھول بھی ہراذان کے وقت کھل کر خدا کی کبریائی بیان کرتاہے اورروزانہ پانچوں وقت اس پودے پر لگنے والے تمام ہی پھول کھلتے ہیں ،مساجدسے اذان کی آواز کیساتھ ہی پھول بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں اور اپنی پنکھڑیاں کھول دیتے ہیں۔ سوسال بعد سائنسدانوں نے بڑی بیماری کاحل ’’نماز‘‘میں تلاش کرلیا اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نماز کی اہمیت سے سب واقف ہو نگے نماز جہاں برے کاموں سے روکتی ہے وہاں نماز کی ادائیگی سے بہت سی تکلیفیں دور ہو جاتی ہے۔اب مغربی ماہرین نے بھی نماز کے فوائد اور کو مان لیا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ تحقیق کے بعد یہبات سامنے آئی ہے کہ نماز کی ادائیگی نہ صرف کمر اور جوڑوں کے درد کو روکتی ہے بلکہ اسے دور کرنے میں معاون بھی ثابت ہوتی ہے
  • ۔تفصیلات کے مطابق کمر کے نچلے حصے میں ہونے والے درد کودور بھگانے کے لیے سجدے کی حالت بہت موزوں ہےکیونکہ اس گھٹنے اور ہتھیلیاں زمین پر موجود ہوتی ہیں اور یہ زاویہ کمر درد کو دور بھگانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ماہرین نے کمر درد کی وجوہات جاننے کے لئے مشاہدہ کیا جس میں انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ کمر کے مریضوں کو جھکتے وقت تکلیف اور دباؤ کا سامنا ہوتا ہے اور جب رکوع اور سجدے کی حالت کو دیکھا تو وہ حیران رہ گئے اور کمر درد کا علاج دریافت کرلیا، ماہرین نے فیصلہ کیا کہ نماز ادائیگی کے دوران انسانی جسم میں جو حرکت پیدا ہوتی ہے وہ کمر درد سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے بہت مؤثر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں