اگر زہریلا سانپ بالکل سامنے آجائے توا س سے بچنے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟جانئے اس خبر میں

پھنکارنے والے سانپ کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ اگر انسان اس کے سامنے آجائے تو یہ اسے ڈنگ مارے بغیر نہیں چھوڑتابلکہ ماضی میں کچھ واقعات ایسے بھی ہوچکے ہیں کہ اس نے ایک آدمی کے نازک حصے پر کاٹ لیا تھا۔حال ہی میں یوٹیوب صارف اور جانوروں کو سدھانے کے ماہر رینگلر بشپ نے ایسی ویڈیو اپ لوڈ کی ہےجس میں انہوں نے سانپ کے اچانک سامنے آجانے

پرسانپ کو نقصان پہنچائے بغیر اسےبھگانے کا طریقہ کار بھی بتایا ہے ۔اس ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ بشپ جنگل میں ٹانگیں لمبی کرکے بیٹھا ہوا ہےاور اس کے بالکل سامنے ایک خوفناک سانپ اسے ڈنگ مارنے کے لئے تیار بیٹھا ہے۔بشپ نے اقرار کیا ہے کہ جب سانپ اس کے سامنے تھا تو اسے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ وہ کیا کرے اور آخر اس نے اس کی دُم کو ہاتھ لگایا تو وہ تھوڑا سا آگے ہوا۔”میں ہلنا نہیں چاہ رہا تھا کیونکہ اگر میں ایسا کرتا تو وہ مجھے ڈنگ مار دیتا لہذا میں نے اس کی دُم کو اپنے ہاتھ سے چھیڑا۔“وہ اپنے دونوں ہاتھ کھول کے بیٹھا ہے اور ساتھ ہی باتیں بھی کررہا ہے ، جیسے ہی اس نے سانپ کی دم کو چھیڑا تو وہ اس کی گود میں آکر بیٹھ گیا اور اب اس کے اوسان بالکل خطا ہونے لگتے ہیں

لیکن وہ اپنے آپ پر قابو رکھتا ہے۔اب وہ سانپ کی دُم کو ایک ٹہینی سے چھڑتا ہے جس کے بعد وہ اس کی گود سے تھوڑا سا نیچے ہوتا ہے،اس کے بعد وہ سانپ کے درمیانی دھڑ کو ٹہینی لگاتا ہے تو وہ سانپ دائیں جانب بھاگ جاتا ہے اور بشپ فوری طور پر اٹھتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ کبھی بھی یہ تاثر نہ دیں کہ آپ سانپ کو تنگ کرنا چاہ رہے ہیں ورنہ وہ آپ پر حملہ آور ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں