’’پاکستان کا نمبر ون صابن جھوٹا اور غلط ہے‘‘ بڑی کمپنی کو بڑا جرمانہ،معافی مانگنے کا حکم

جرمانہ پراکٹر اینڈ گیمبل کی جانب سے اس کی پراڈکٹ سیف گارڈ صابن کی دھوکہ دھی پرمبنی تشہیر بطور ” پاکستا ن کا نمبر 1 ریٹڈ اینٹی بیکٹیریل صابن” کرنے اور کمپیٹیشن ایکٹ کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی کی بنا پر عائد کیا گیاہے۔ یہ آرڈر سی سی پی کی چئیر پرسن ودیعہ خلیل اور ممبر اکرام الحق قریشی پر مشتمل بنچ نے جاری کیا ہے۔سی سی پی نے جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ پراکٹر اینڈ گیمبل کو کہا

ہے کہ آرڈر جاری ہونے کے ایک ہفتہ کے اندر وہ عام عوام کو تمام انگلش اور اردو اخبارات اور ٹی وی چینلز کے زریعے اپنے اشتہاری دعوہ کہ سیف گارڈ ” پاکستا ن کا نمبر 1 ریٹڈ اینٹی بیکٹیریل صابن” ہے کہ جھوٹا اور غلط ہونے کہ متعلق آگاہ کرے۔سی سی پی نے پراکٹر اینڈ گیمبل کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ45 یوم کے اندرکمیشن کے پاس تعمیلی رپورٹ جمع کرائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں