بھارتی بزدل فوج کا صبح سویرے پاکستان پر حملہ ،پاک فوج کے شیر جوان ڈٹ گئے

بھارت بزدلانہ کارروائیوں سے باز نہ آیا، ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، ایل او سی کے راولاکوٹ سیکٹر میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ سے لڑکا زخمی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ایل اوسی پر آزادکشمیر کے

راولاکوٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک لڑکے کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب پاک فوج بھی بھارتی بلااشتعال فائرنگکا موثر جواب دے رہی ہے ۔خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے حالیہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور ایل او سی پر فائرنگ ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دو روز قبل وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے ایل او سی سے متصلہ علاقے فارورڈ کہوٹہ کے چڑی کوٹ سیکٹر پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں