تائیوان کا جنگی طیارہ لاپتہ،تلاش کا کام جاری

بحیرہ مشرقی چین پر سے پرواز کرنے والا تائیوان کا ايک جنگی طیارہ لاپتہ ہو گيا ہے۔يہ طيارہ گزشتہ شام پرواز کے نصف گھنٹے بعد ریڈار سے غائب ہو گيا تھا تاہم اس بارے ميں خبر آج جاری کی گئی ہے۔

يہ طيارہ معمول کی گشتی پرواز پر تھا۔ميراج 2000 قسم کے طيارے کی تلاش کے ليے ايک درجن سے زائد ہوائی اور بحری جہاز روانہ کر ديے گئے ہيں لیکن تاحال اس کے کوئی آثار نہيں ملے ہيں۔اس طرز کے طيارے ماضی ميں تکنيکی مسائل کا شکار ہوتے رہے ہيں تاہم خيال کيا جاتا ہے کہ ’اپ گريڈز‘ کے ذريعے ان مسائل پر قابو پا ليا گيا ہے۔واضح رہے کہ جس علاقے ميں يہ طيارہ غائب ہوا ہےاس کے پاس کے سمندری علاقے کو چين اپنا علاقہ قرار ديتا ہے جبکہ خطے کے کئی ممالک اس دعوے کو مسترد کرتے ہيں۔

کیٹاگری میں : World

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں