بھارت کی نیوزی لینڈ کو شکست ، قومی ٹیم کو ناقابل یقین خوشخبری مل گئی

آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان 124 پوائنٹس کیساتھ پہلے ، کیویز ٹیم 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود بھارت کی نیوزی لینڈ سے میچ اور سیریز میں جیت نے پاکستان کو ٹی 20 رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن دلا دی ۔

بارش سے متاثرہ سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ کے مقررہ آٹھ اوور میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو اڑسٹھ رنز کا ہدف دیا ۔ جواب میں اوپنر کولن منرو نے زور دار چھکے سے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا ۔کیویز کی پہلی دونوں وکٹیں آٹھ رنز پر گریں ، دوسرے میچ میں ریکارڈ سنچری سکور کرنے والے کولن منرو سات رنز بنا کر بھمرا کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔ کپتان کین ولیم سن آٹھ رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے ۔ انتالیس کے مجموعے پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی ، چھٹی وکٹ اڑتالیس پر گری ، آخری اوور میں انیس رنز درکار تھے ۔ ہاردیک پانڈیا کا ہاتھ زخمی ہونے کے بعد زور دار چھکا لگا لیکن پھر بھی بلیک کیپس صرف اکسٹھ رنز ہی بنا سکے ۔ بھارتی ٹیم چھ رنز سے میچ اور دو ایک سے سیریز جیت گئی ۔ ٹیم انڈیا کی فتح پاکستان کے لیے مبارک ثابت ہوئی ۔ گرین شرٹس کو دوبارہ ٹی 20 رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن مل گئی ۔ آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان ایک سو چوبیس پوائنٹس کے پہلے ، دوسرے نمبر پر جانے والے کیویز کے ایک سو بیس پوائنٹس ہو گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں