پی ایس ایل 3:عماد وسیم کراچی کنگز کے نئے کپتان مقرر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز نےپی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے لیے ایک اور کپتان تبدیل کردیا ہے،ٹیم نے شعیب ملک، روی بوپارا اور سنگاکارا کے بعد اب عماد وسیم کو کپتان مقرر کردیا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے عمادوسیم کو ٹیم کا نیا کپتان بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عماد کافی سنجیدہ ہوچکا ہےاور وہ گزشتہ2سال سے کراچی کنگز کا حصہ ہیں۔اس موقع پر آل راونڈر نے کہا کہ وہ فین فیورٹ شاہد آفریدی کے ساتھ مل کر ٹیم کو بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ عماد وسیم اس سے پہلے پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت بھی کرچکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں