موبائل صارفین کیلئے خوشخبری ،500روپے یا اس سے کم بیلنس رکھنے والے موبائل فون صارفین کو ٹیکس کی چھوٹ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے تجویز پیش کی ہے کہ500روپے یا اس سے کم بیلنس رکھنے والے موبائل فون صارفین کو ٹیکس کی چھوٹ دی جائے ۔تفصیلات کے مطابق کمیٹی نے قائمہ کمیٹی برائے انفار میشن ٹیکنالوجی نے سینیٹر شاہی سید سے ملاقات کی

اور اس دوران فیڈر ل بورڈ آف ریونیو کو موبائل فون صارفین سے اکھٹا ہونے والے ٹیکس سے حاصل ہونے والی رقم کی تمام تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔کمیٹی کے ممبران نے آگاہ کیا کہ اس وقت ملک میں 135ملین موبائل فون صارفین ہیں ۔اس میٹنگ کے دوران پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایمپلائز ٹرسٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کمیٹی کو بتایا کہ عدالت نے ریائرڈ ملازمین کی تفصیلات طلب کی تھیں اور حکم دیا تھا کہ کمپنی تمام کو پیشن جاری کرے اور ریٹائرڈ ملازمین نے وہ بھی کر لیں تھی تاہم جس طرح طے ہوا تھا لیکن پینشن میں 20فیصد اضافہ نہیں کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں