خاتون سے جنسی زیادتی ،اپوزیشن لیڈرمستعفی

ویانا(ویب ڈیسک)آسٹریا کی بائیں بازو کی اپوزیشن جماعت گرینز پارٹی کے رہنما جنسی استحصال کے الزام پر مستعفی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریا کی بائیں بازو کی اپوزیشن جماعت گرینز پارٹی کے رہنما پیٹر پِلس نے جنسی استحصال کے الزام پر اپنی پارلیمانی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

پِلس نے پارلیمانی رکنیت چھوڑتے ہوئے الزام لگانے والی خاتون سے معذرت طلب کی ہے۔ اِس الزام سے پیدا ہونے والی صورت حال نے بائیں بازو کی مجموعی سیاست اور خاص طور پر گرینز پارٹی کے مزید کمزور کر دیا ہے۔

کیٹاگری میں : World

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں