آصف زرداری مجھے گالیاں اس لئے دے رہے ہیں کیونکہ۔۔۔میاں نواز شریف نے نیب کورٹ کے سامنے پیش ہوتے ہی کیا کہہ ڈالا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی خاطر ایک بار نوازشریف کو بچایا تھا لیکن اب انھیں نہیں بچائیں گے ۔کیونکہ اب جمہوریت نہیں صرف نوازشریف مشکل میں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف وہ وقت یاد کریں جب آصف زرداری نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ اور انھوں نے جواب نہیں دیا تھا ۔ اب وہ احتساب میں پیش ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ آصف علی زرداری مجھے گالیاں نہیں دے رہے بلکہ کسی اور کو خوش کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں ۔میاں صاحب ذرا یہ بتائیں کہ جب آپ آصف زرداری کے رابطے کو جوا ب نہیں دے رہے تھے تو آپ کس کو خوش کر نے کی کوشش کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں