نااہل وزیراعظم اداروں میں تصادم کےلئے واپس پاکستان آئے، اہم رپورٹ سامنے آگئی

نجی ٹی وی پر ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف سنیئر تجزیہ نگار عامر متین کا کہنا ہے کہ سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ تصادم کا راستہ اپنائیں گے۔

اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی اور آپشن موجود نہیں ہے ۔انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اس وقت سلطنت کے مسائل پیچھے چھوڑ چکے ہیں اس وقت وہ صرف اپنے اور اپنے خاندان کی بقاء کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں۔نواز شریف کو وقتی طور پر ریلیف مل چکا ہے ۔مریم نواز اپنے پیغام میں واضح طور پر کہہ چکی ہیں کہ ہمارے پاس ساری آپشن موجود ہیں ۔ شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیا گیا ،نواز شریف اور مریم نواز نے ویسے ہی پروٹوکول لیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں