دپیکاپڈوکون کی تصویرنے ہلچل مچادی

معروف بھارتی اداکارہ دپیکاپڈوکون کی ایک ایسی تصویرمنظرعام پرآئی ہے جس سے معلوم ہوتاہے کہ وہ حاملہ ہیں ۔تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ دپیکاپڈوکون کی اپنے بوائے فرینڈ اورمعروف بھارتی اداکارہ رنویرسنگھ کے ساتھ ایکایسی تصویرسامنے آئی ہے جس میں دیکھاجاسکتاہے کہ دپیکاپڈوکون حاملہ ہیں ۔

تصویرکے سوشل میڈیاپراپ ہوتے ہی ہنگامہ برپاہوگیا۔تصویراصلی ہے یاجعلی اس کے حوالے سے ابھی تصدیق نہیں ہوسکی۔واضح رہے کہ کسی زمانے میں دپیکاپڈوکون اوررنبیرکپورکی محبت کی کہانی زبان زدعام تھی ۔

رنبیرکپورنے دپیکاسے قطع تعلق توکرلیالیکن دپیکارنبیرکپورکوابھی تک بھلانہ پائیں اوروقتاًفوقتاً اس بات کااظہارکرتی رہتی ہیں رنبیرسے تعلق توڑنے کے بعدانہیں اداکاررنویرسنگھ کے ساتھ دیکھاگیااورتھوڑے ہی عرصے میںان کی دوستی محبت میں بدل گئی یہاں تک کہ دونوں اداکاروں کی منگنی کی خبریں بھی میڈیاکی زینت بنیں ۔اس تصویرسے ان کے تعلقات کااندازہ لگایاجاسکتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں