آدمی کے پیٹ سے ایسی چیز برآمد جسے دیکھ کر ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے،

بعض لوگوں کو ایسی چیزیں کھانے کی عادت ہوتی ہے جو اصل میں کھانے کے لائق نہیں ہوتیں۔ اگرچہ عام طور پر یہ بے ضرر چیزیں ہوتی ہیں، لیکن بھارت میں تو ایک شخص نے کمال ہی کر دیا۔ وہ ایک عرصے سے لوہے کی کیلیں کھا رہا تھا اور اب تک سینکڑوں کیلیں اس کے پیٹ میں جا چکی تھیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی شہر کلکتہ سے تعلق رکھنے والے ذہنی مریض کا ڈاکٹروں نے کلکتہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں آپریشن کیا جس کے دوران اس کی آنتوں سے 639 کیل برآمد ہو گئے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 48 سالہ گوبارگ ڈانگا شیزوفرینیا کا مریض ہے۔ وہ ایک عرصے سے پیٹ درد کی شکایت کررہا تھا اور حال ہی میں اس کی حالت زیادہ خراب ہوگئی تھی اور بکثرت قے کرتا رہتا تھا۔

ڈاکٹروں نے اس کی اینڈوسکوپی کی تو آنتوں میں متعدد بیرونی اشیاءکی موجودگی کا علم ہوا۔ ڈاکٹر سدھارتا بسواس کی سربراہی میں ایک ٹیم نے آپریشن کیا تو یہ دیکھ کر ڈاکٹر بھی دنگ رہ گئے کہ اس کے پیٹ میں سینکڑوں کیلے موجود تھیں۔ ان میں سے اکثر کیلیں دو انچ سے زیادہ لمبی تھیں۔ ڈاکٹر بسواس کا کہنا تھا کہ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ روبصحت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں