، 15 نومبر تک درخواستیں طلب،

60 اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی بھی بھرتی ہو گی، 15 نومبر تک درخواستیں طلب، امیدواروں کی تعلیمی قابلیت بی ایڈ، ایم ایڈ کے بجائے ایم اے اور ایم ایس سی رکھی گئی ہے۔ حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں نئے 16673 مرد و خواتین سکول ایجوکیٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے

جبکہ 60 مرد وخواتین اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی بھی بھرتی کیجائے گی۔ ایجوکیٹرز کی بھرتی کیلئے درخواستیں 15 نومبر 2017ء تک لی جائیں گی جبکہ بی ایڈ اور ایم ایڈ کی شرط نہیں رکھی گئی تاہم امیدواروں کا ایم اے اور ایم ایس سی ہونا لازمی ہے۔

این ٹی ایس ٹیسٹ کے بعد کامیاب امیدواروں کے انٹرویو ہونگے جبکہ مرد امیدواروں کیلئے عمر 35 سال، خواتین امیدواروں کیلئے 38 سال اور معذور امیدواروں کیلئے عمر کی حد 40 سال تک رکھی گئی ہے۔

دریں اثنا صوبے میں 60 اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی بھرتی کیلئے بھی تعلیمی قابلیت کم از کم ایم اے اور ایم ایس سی رکھی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم سے ای ایس ای اور ایس ای ایس ایجوکیٹرز بھی اے ای او کی سیٹوں پر بھرتی کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں