فضائی حملے کے دوران پاکستان کو انتہائی مطلوب کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشت گرد ہلاک

افغان صوبے خوست میں فضائی حملے کے دوران پاکستان کو انتہائی مطلوب کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغان صوبے خوست میں بڑا فضائی حملہ کیا گیا ہے۔

اس حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے متعدد کمانڈر کر دیے گئےہیں۔ ان کمانڈرز میں مقبول داوڑ، الیاس گگل، مرادعلی اور محافظ عابد شامل ہیں۔ یہ تمام دہشت گرد پاکستان میں کئی دہشت گرد حملوں میں ملوث رہے تھے۔ کالعدم تنظیم نے ان تمام دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں