’’دنیا کی انوکھی ترین شادی ‘‘

عمان (نیوزڈیسک) اردن کی قومی فضائی کمپنی کی ایک پرواز کے دوران طیارے کے معاون کپتان نے مسافروں کے درمیان موجود ایک لڑکی کو شادی کی پیش کش کر کے تمام لوگوں کو حیران کر ڈالا۔

اردن کے دارالحکومت عمان سے دبئی جانے والی پرواز میں مذکورہ کپتان نے مائیک پر اعلان کیا کہ “آج کی پرواز میرے لیے خصوصی اہمیت کی حامل ہے اس لیے کہ سوار افراد میں میری محبت بھی موجود ہے۔ اردن ویب سائٹوں کے مطابق لڑکی نے کپتان کی شادی کی پیش کش کو قبول کر لیا جس کے بعد مسافروں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہو گیا جب کہ کپتان نے بات پکی ہونے کی “مٹھائی” تقسیم کی۔اس واقعے کو سوشل میڈیا پر بڑی پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور لوگوں نے اس شان دار اقدام پر “جوڑی” کو مبارک باد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں