اتنی بڑی ہوگئیں کہ تمام بالی ووڈ حسینائوں کو پیچھے چھوڑ دیا ، تصاویر نے کھلبلی مچادی

شرِیا شرما نامی اس چائلڈ ایکٹریس نے تقریباً 15 سال قبل انڈین ٹیلی وژن ڈراموں میں پرفارمنس شروع کی اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا تھا۔دنیا بھر میں صرف بالی ووڈ کی فلمیں ہی نہیں،

ان کے ڈرامے بھی بہت مشہور ہیں جنھیں کروڑوں افراد دیکھتے اور پسند کرتے ہیں۔ انڈین ڈراموں کے شائقین کی بڑی تعداد اس میں کام کرنے والے اداکاروں کی فین ہوتے ہیں۔ اس لیے ان کی شہرت فلمی ایکٹرز کے مقابلے میں کسی طرح کم نہیں ہوتی۔ اگر آپ بھی ڈراموں کے شوقین ہیں تو آپ کو مشہور ڈرامہ کسوٹی زندگی کی ضرور یاد ہو گا جس میں دیگر کرداروں کے ساتھ ایک ننھی اداکارہ نے بھی اپنی ایکٹنگ سے سب کے دل موہ لیے تھے۔ اس ڈرامے میں ”سنیہا“ کا مشہور کردار ادا کرنے والی اس چائلڈ ایکٹریس کا نام شریا شرما ہے، جو اب خوبرو نوجوان لڑکی بن چکی ہے۔تقریباً 15 سال قبل ٹیلی وژن ڈراموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ شریا شرما متعدد کمرشلز میں کام کرنے کے علاوہ بہت سی ساؤتھ انڈین فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہے۔ خیال رہے کہ شریا شرما نے جب ٹیلی وژن ڈراموں میں اداکاری شروع کی تو اس کی عمر صرف 3 سال تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں