2000روپے میں گیس پیپر کی لوٹ سیل

ونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرانتظام انٹری ٹیسٹ کاپیپرلیک ہونے کے بعد پنجاب فارمیسی کونسل کے زیرانتظام 21اکتوبرکواسسٹنٹ فارمیسی کیلئے این ٹی ایس امتحان میںشریک ہونے والے دوہزارا میدواروں کاذاتی ڈیٹااورفون نمبرزکی فہرست بھی لیک ہوکر

پرائیویٹ سیکٹرزکے ہاتھوں میںپہنچ گئی ہے جوامیدواروںکوان کے ذاتی موبائل نمبروں پرفون کرکے دو ہزار روپے فی امیدوارگیس پیپرزکی سیل لگادی ،پنجاب فارمیسی کونسل کے قائمقام چیئرمین ڈاکٹرذکا ء تفصیلات علم میںآنے والے کے باوجودخاموش تماشائی بن گئے۔تفصیل کے مطابق علامہ اقبال ٹائون سکیم موڑ کے قریب ایل ڈی اے فلیٹس میں موجود محکمہ صحت سپیشلائز ڈ ہیلتھ کیئر پنجاب کے ذیلی ادارے پنجاب فارمیسی کونسل سال میںایک باراسسٹنٹ فارماسسٹ کاامتحان بذریعہ این ٹی ایس لیتی ہے ،اوراس امتحان کیلئے ایک طویل رجسٹریشن ہے اورکم وبیش ہرامیدوارکواس امتحان کیلئے پانچ سال کے قریب انتظارکی کوفت برداشت کرناپڑتی ہے ،اس طرح طویل ترین اس رجسٹریشن میں سے2ہزارامیدوارو ں کوامتحان کیلئے اہل قراردیاجاتاہے جس سے اندازرہ لگایاجاسکتاہے کہ یہ امتحان کس قدر انتہائی اہمیت کاحامل ہوتاہے ،اس امتحان کے پاس کرنیوالے افراداپنے روزگارکیلئے میڈیکل سٹورکھولنے کے اہل ہو جاتے ہیں،بتایاگیاہے کہ ماہ رواں میں اس امتحان کیلئے 2ہزارکے قریب امیدواروں کوامتحانات کیلئے اہل قراردیاگیا اور این ٹی ایس کوان کے تمام کوائف بجھوادیئے گئے تاکہ وہ ان امیدواروںکے گھروں میں امتحانی سلپ اوردیگرمعلومات بجھوا سکے تاہم امتحانات سے چند روز قبل ہی پنجاب فارمیسی کونسل سے تمام دوہزارامیدواروں کی فہرستیں معہ موبائل نمبرزکی فہرست پرائیویٹ سیکٹرزکوپہنچ گئی جوامیدواروںکوامتحان کے طریقہ کارسمیت گیس پیپرزدینے کاجھانسہ دیتے ہیںاورساتھ ہی 2ہزارروپے مالیت کی فارماسسٹ گائیڈفروخت کررہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں