بریکنگ نیوز جس کا خدشہ تھا وہی ہوا تیسری عالمی جنگ کی تیاریاں شروع

امریکی حملے کاخدشہ بڑھتے ہی شمالی کوریا میں لاکھوں افراد نے خود کو فوج میں بھرتی کیلیے پیش کر دیا ۔

برطانوی میڈیاکے مطابق امریکی حملے کاخدشہ بڑھتے ہی شمالی کوریا میں لاکھوں افراد نے خود کو فوج میں بھرتی کیلیے پیش کر دیا اوراب تک شمالی کوریا کے47لاکھ شہریوں نے خود کو فوج میں بھرتی کے لیے پیش کیا ہے۔ ڈھائی کروڑکی آبادی کے حامل شمالی کوریا کی فوج 12لاکھ اہلکاروں پر مشتمل ہے اور چین، بھارت اور امریکا کے بعد تعداد کے لحاظ سے شمالی کوریاکی فوج دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف امریکی وائٹ ہاؤس نے بتایاہے کہ شمالی کوریا کے خلاف محازکی تیاری کے لیے امریکی صدر 5ایشیائی ممالک کادورہ کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیاکہ شمالی کوریا کے خلاف محاذ بنانے کے لیے امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ نومبر میں جاپان، جنوبی کوریا، چین،

ویتنام اور فلپائن کا نومبر میں دورہ کریں گے۔ وائٹ ہاوس کا کہنا تھا کہ اس دورےسے جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے میں مدد ملے گی۔بیان کے مطابق پیونگ یانگ کے خلاف محازکی تیاری کے لیے امریکی صدر 5ایشیائی ممالک کادورہ کریں گے۔

کیٹاگری میں : World

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں