۔بھارت کی معروف اداکارہ’ ودیابالن ‘ کی گاڑی کو انتہائی خوفناک حادثہ

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن ایک ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئی ہیں۔

خبریں ہیں کہ ودیا بالن گزشتہ دنوں ممبئی کے علاقے باندرہ سے گزر رہی تھیں کہ اچانک ان کی گاڑی سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔ تاہم اس حادثے سے انھیں کوئی چوٹیں نہیں آئیں لیکن ان کی گاڑی کو کچھ نقصان ضرور پہنچا۔خیال رہے کہ ودیا بالن کا شمار بالی ووڈ کی منجھی ہوئی اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے جو رول بھی ادا کیا اسے ان کے مداحوں نے خوب سراہا اور پسند کیا۔ ودیا بالن ان دنوں اپنی نئی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں