معروف بالی ووڈ اداکار ٹام آلٹر 67سال کی عمر میں انتقال کر گئے

معروف بھارتی اداکار ٹام آلٹر 67کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ٹام آلٹر کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا اعلاج ممبئی کے سیفی ہسپتال میں جاری تھا اور انہیں ایک مہینے کے بعد جمعرات کو گھر لایا گیا تھا لیکن وہ صحت یاب ہونے ہوئے اور جمعہ کی رات کو چل بسے ۔ٹوم آلٹر کو بھارت کی جانب سے ’پدما ‘شری سے بھی نوازا گیا تھا ۔

ٹام آلٹر امریکی جوڑے کے گھر میں پیدا ہوئے اور انہوں نے بالی ووڈ میں رام نند ساگر کی فلم ’چرس ‘ سے 1976میں قدم رکھا ،وہ ہندی زبان میں بہت ماہر تھے اور بھارتی کلچر کے بارے میں بہت کچھ جانتے تھے ۔انہوں نے شطرنج کے کھلاڑی جیسی نامور فلموں میں بھی کام کیا ۔ان کی وفات پر بھارتی صدر اور وزیراعظم کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں